05 دسمبر ، 2013
کوئٹہ…ڈاکٹروں کے اغواء اور تحفظ کی عدم فراہمی کے خلاف کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں جزوی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ڈاکٹروں کے اغواء اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گزشتہ چار روز سے جزوی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ،ڈاکٹرز صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں جبکہ اس کے بعد او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیاجارہاہے، ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کی جائے اور ڈاکٹروں کے اغواء میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔دوسری جانب او پی ڈیز میں گیارہ بجے کے بعد او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کے عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔