05 دسمبر ، 2013
ریگا…لٹویا میں انٹرنیشنل بلیئرڈاینڈاسنوکرفیڈریشن یااجلاس میں کئی اہم فیصلے ہوئے،اجلاس میں پاکستان کو دوعالمی مقابلوں کی میزبانی دی گئی۔دوہزارپندرہ کی ورلڈٹیم اسنوکرچمپئن شپ اورورلڈسکس ریڈبال چمپئن شپ پاکستان میں ہوگی۔پاکستان بلیئرڈاینڈاسنوکرایسوسی ایشن کے صدر عالمگیرشیخ کے مطابق دونوں مقابلوں میں خواتین اورماسٹرزایونٹ بھی شامل ہوں گے۔