05 دسمبر ، 2013
لندن…ایک تحقیق کے مطابق الزائمرکے مریضوں کی تعداد میں 2050ء تک 3 گنا اضافہ ہوجائے گا۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں اس بیماری کے شکار افراد کی تعداد 4کروڑ 40لاکھ ہے جو آنے والے 37برس میں بڑھ کر 13کروڑ 50لاکھ تک پہنچ جائے گی جن میں زیادہ تعداد ترقی پزیر ممالک کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوگی۔