06 دسمبر ، 2013
شارجہ…افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اور سری لنکا سے سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم ایک روز پہلے یو اے ای پہنچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد محمد حفیظ آج دبئی روانہ ہوئے،قومی ٹیم دورے میں اپنے پہلے میچ کی تیاری کیلئے آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،جہاں اس کا اتوار کو افغانستان سے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا،اس کے بعد گیارہ دسمبر سے سری لنکا کے خلاف مکمل سیریز شروع ہو گی،جس میں دو ٹی ٹوئنٹی،پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ کھیلے جائیں گے،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا کرے گا۔