کاروبار
06 دسمبر ، 2013

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے اخراجات ادا کرنے کی درخواست

پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کے اخراجات ادا کرنے کی درخواست

کراچی…زرمبادلہ ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی کو دیکھتے ہوئے ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات کی جلد ادائیگی کی درخواست کردی۔ اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کیلئے امریکی سفیر سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات کی جلد ادائیگی کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں ماہ جنگی اخراجات کی مد میں امریکا سے 38 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہذخائر 3 ارب ڈالر کے قریب رہ گئے ہیں جو ایک ماہ کے درآمدی بل سے بھی کم ہوچکے ہیں۔ذخائر میں مسلسل کمی کی وجہ سے روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے اور ڈالر کے مقابلے جولائی سے اب تک روپیہ 8 فیصد گراوٹ کا شکار ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :