06 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…ذرائع کے مطابق اصغرخان کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے کام کاباضابطہ آغازکردیا ہے۔ان ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے اصغرخان کیس سے متعلقہ تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔جبکہ سپریم کورٹ کی کارروائی اورپیمراسے ٹی وی چینلزکی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ درخواست گزاراصغرخان کابیان آیندہ ہفتے ریکارڈکیے جانیکاامکان ہے۔اس سلسلے میں مہران بینک کے سابق سربراہ یونس حبیب،جنرل(ر)اسلم بیگ،سابق ایم آئی چیف جنرل اسد درانی اور سابق بریگیڈیئر آئی ایس آئی حامد سعید کے بیانات بھی ریکارڈہونگے۔کمیٹی معلومات رکھنے والے سینئر صحافیوں کے بیانات بھی ریکارڈکریگی۔سپریم کورٹ نے جنرل(ر)اسلم بیگ اورجنرل اسددرانی کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔اور رقم لینے والوں کے متعلق تحقیقات اوران سے رقم واپس لینے کاحکم بھی دیاتھا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ کے حکم پرتحقیقات کاآغازکیاہے۔