09 دسمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مہم کے ذریعے پارٹی کیخلاف سازشوں سے عوام کوآگاہ کرینگے،انھوں نے کہا کہ غلط فہمیاں اوراختلافات کی افواہیں پھیلانیکی سازش کی جارہی ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں مختلف تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھر پور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے عوام کو پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کریگی۔ڈاکٹر خالد مقبول نے مزید کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم کے خلاف غلط فہمیوں اور اختلافات کی افواہیں پھیلانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے،لیکن کسی سازش ،آپریشن ، دھونس دھمکی اور گولی یا گالی کے ذریعے قائد تحریک کا عوام کے ساتھ رشتہ اور رابطہ توڑااورکمزور نہیں کیا جاسکتا،الطاف حسین اور ایم کیوایم لازم و ملزوم ہیں ۔