27 مارچ ، 2012
سیئول… جنوبی کوریا کے دارالحکومت سےؤل میں جوہری توانائی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک سے صدرو اور وزیرِ اعظم شرکت کررہے ہیں۔اسی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر دمتری میددیو کی ملاقات میں ہونے والی خفیہ بات چیت عام لوگوں سے چھپی نہ رہ سکی۔باراک اوباما اور دمتری میددیو کان ایک دوسرے کے نزدیک کے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات اور اسکے بعد باراک کی جانب سے اپنائی جانے والی لچکدار پالیسوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریب ہی نصب مائیکرو فون سے انجان رہے۔بس پھر کیا تھا انجانے میں امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ان دونوں اعلیٰ عہدیدران کی گفتگو عوامی ہوگئی اور مائیکرو فون کے ذریعے اُن کانوں تک بھی پہنچ گئی جو مخاطب نہ تھے۔