27 مارچ ، 2012
کراچی…وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں ہونیوالے واقع کے بعد فائرنگ کے واقعات میں اٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 35 گاڑیوں کو اگ لگائی گئی۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں پیپلز پارٹی کے وزراء کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے صورتحا ل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اٹھ افراد اب تک جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 35 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، منظور وسان نے کہا کہ پی آئی بی میں ہونیوالے واقع کے بعد پورے شہر میں حالات خراب ہوئے ،شہری امن دیکھنا چاہتے ہیں جو بھی اس سازش میں شریک ہے ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتا ہوں ، منظور وسان نے کہاکہ شہر میں جلائی گئی گاڑیوں کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں ، رینجرزمحکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پرآئی ہے اور ہماری درخواست پر ہی کارروائی کرتی ہے ، جو احکامات ابتک دیئے ہیں اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، منظور وسان نے کہا کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کہ احمد علی مگسی کو ایم کیوایم نے نامزد کیا ہے اس معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں۔