پاکستان
27 مارچ ، 2012

سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری

 سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری

اسلام آباد…مٹھی اورکراچی میں دوسرے دن بھی درجہ حرارت چالیس اور37ڈگری سنٹی گریڈرہا۔آج رات بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔بالائی علاقوں میں گرد آلود ہواؤوں کے ساتھ مطلع ابر آلود ہے۔آج رات راول پنڈی اسلام آباد سمیت سرگودھا ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،مالاکنڈ ، ہزارا ، پشاور ، کوئٹہ ،ژوب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اندرون سندھ کے بیش تر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔حیدر آباد ، چھور میں درجہ حرارت 39 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ بدین ،تربت 38 ،کراچی ،نواب شاہ 37 ،لاڑکانہ میں 35 جبکہ گوادر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔لاہورمیں 30 ، اسلام آباد 26،اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

مزید خبریں :