27 مارچ ، 2012
اسلا م آباد…ایف بی آر زرائع کے مطابق لاپتہ کنٹیرز کی مجموعی تعداد تقریباً 40ہزار ہے۔ ان نیٹو، ایساف، امریکی افواج اور کمرشل کنٹینرز پر 70ارب روپے ڈیوٹی چوری کی گئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ کنٹینرز 2007ء سے2010ء کے دوران غائب ہوئے۔ ان میں 28 ہزار 802 کمرشل، ایساف اور نیٹو کے 3542 جب کہ امریکی فوج کے 7500 کنٹینرزہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق نیب کے کہنے پر ہر لاپتہ کنٹینر کی الگ الگ ڈیوٹی نکالی گئی جس سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر 70 ارب روپے کی ڈیوٹی چوری کی گئی ہے ۔ ڈیوٹی چوری کا ابتدائی تخمینہ 55 ارب روپے تھا۔