کھیل
21 جنوری ، 2012

سری لنکا نے جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا نے جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

کیمبرلے … سری لنکا نے جنوبی افریقا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔کیمبرلے میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 299رنز کا ہدف دیا ،جنوبی افریقا کی ٹیم میں نمایاں اسکورر اے بی ڈی ولیئرز رہے ،جنہوں نے 96رنز کی اننگ کھیلی۔جواب میں مہمان ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 304رنز بنا لئے،سری لنکن ٹیم میں کپتان تلکارتنے 87،تھریسا پریرا69 اور دلنیش چاندیمل59رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان تلکارتنے نے مین آف دی میچ کا اعزاز کیا جبکہ سیریز میں یہ سری لنکا کی پہلی فتح ہے ۔

مزید خبریں :