15 دسمبر ، 2013
کراچی… کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہیہ کبھی نہیں کہا کہ شہرسے جرائم کا خاتمہ ہوگیا، جرائم ختم نہیں لیکن کم ضرورہوئے ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، جبکہ اچھی کارگردگی دکھانے والے پولیس اہل کاروں کو انعامات بھی دیئے جا رہے ہیں۔شاہد حیات نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مولانا دیدار جلبانی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔