15 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع نے چےئرمین پیمرا کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ممنون حسین نے چیئرمین پیمرا کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے۔ چوہدری رشیدکی برطرفی کرپشن کے الزامات اور بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کی گئی۔