15 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین پیمرا کا تقرر جلد از جلد کیا جائیگا ۔انھوں نے کہا کہ چودھری رشید پر مالی بے ضابطگیوں کے بھی سنگین الزامات ہیں۔اور ایف آئی اے ان پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کو ثابت بھی کرچکی ہے۔انھوں نے کہا کہ چوہدری رشید کا عدالت جانے کا کوئی جواز نہیں۔انھیں آئین میں درج طریقہ کاری کے مطابق ہٹایا گیا ہے۔ایوان صدر کو بھیجی جانیوالی سمری میں بھی کرپشن کا ذکر موجود ہے۔