28 مارچ ، 2012
ممبئی… راک اسٹار بننے کے بعد بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اب ممبئی کے سڑک چھاپ لڑکے کے روپ میں نظر آئیں گے۔رنبیر کپور پر راک اسٹار کی کامیابی کے بعدفلموں کی بارش ہوگئی ہے اور ایک کے بعد ایک انھیں چیلنجنگ رولز کی آفر ہو رہی ہے، اور اب رنبیر کپور دبنگ کے ڈائریکٹر کے ساتھ نئی فلم کرنے جارہے ہیں جس میں وہ ایک سڑک چھاپ لڑکے کا کردار ادا کریں گے جس کا اسٹائل ممبئی کے ایک خاص طبقے کے لڑکوں کی ترجمانی کرے گا جن کے چلنے اور بولنے کا انداز کچھ مختلف ہوتا ہے۔ رنبیر کو اس کردار کو نبھانے کے لیے خاس ٹریننگ بھی دی جائے گی۔