انٹرٹینمنٹ
28 مارچ ، 2012

’ٹائی ٹینِک‘کا تھری ڈی ورژن تیار، لندن میں پریمیئر

’ٹائی ٹینِک‘کا تھری ڈی ورژن تیار، لندن میں پریمیئر

لندن… ہالی وڈکاعظیم شاہکار فلم ’ٹائی ٹینِک‘ کے تھری ڈی ورژن کا ورلڈ پریمیئر لندن میں ہوا۔ آسکرونرفلم ’ٹائی ٹینِک‘ کے تھری ڈی ورژن کے پریمیئر میں فلم کے ڈائریکٹر جمیز کیمرون اور اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے بھی شرکت کی، اس موقع پرکیٹ ونسلٹ نے کہا کہ ٹائی ٹینک ہالی وڈکی بڑی فلموں میں سے ایک ہے، اس کاتھری ڈی ورژن بھی حیرت انگیزاوربے مثال ہے، جیمز کیمرون کا کہنا تھا کہ انھوں نے ٹائی ٹینک کے واقعے میں مرنے والوں کی بہادری سے متاثر ہوکر فلم بنائی تھی، امید ہے اس کاتھری ڈی ورڑن کوبھی شاندارپذیرائی ملے گی۔

مزید خبریں :