17 دسمبر ، 2013
پرتھ…آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کوشکست دے کر ایشز سیریز جیت لی۔ پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دی۔ پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈنے گذشتہ روز کے اسکور251 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی، لیکن پوری ٹیم 353 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 150 رنز سے یہ ٹیسٹ جیت لیا۔ اسٹوکس نے شاندار 120 رنز بنائے، جبکہ ای این بیل 60 اور پیٹرسن 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔مچل جانسن نے 4 ، لایون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا۔