دنیا
17 دسمبر ، 2013

بھارتی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد بھارت اور امریکامیں تناوٴ

بھارتی سفارت کار کی گرفتاری کے بعد بھارت اور امریکامیں تناوٴ

نئی دہلی…بھارتی نائب قونصلرکی امریکامیں گرفتاری کے بعد بھارت اورامریکاکے درمیان تناوٴ بڑھ گیا ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتکاروں کے پاسزمنسوخ، کردیئے گئے ہیں جب کہ بھارتی ایئرپورٹس پرامریکی سفارتخانے کیلئے آنیوالے سامان کی کلیئرنس بھی روک دی گئی ہے۔بھارتی وزیرخارجہ اوردیگرسیاستدانوں نے بھارت آنیوالے امریکی وفدکے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے کہ امریکی سفارتکاروں اوران کے اہل خانہ سے مراعات واپس لی جارہی ہیں، اس مقصد کے لئے قونصل خانوں سے امریکی سفارتکاروں کے شناختی کارڈزاوراہل خانہ کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبراگاڑے کو گھریلو ملازم کیلئے غلط دستاویزات اور غلط بیان کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں نیویارک میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :