دنیا
18 دسمبر ، 2013

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگی،امریکا

بھارتی سفارتکار کی گرفتاری تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگی،امریکا

واشنگٹن…امریکا نے بھارتی سفارت کار کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم اس سے امریکا اور بھارت کے اچھے تعللقات پر اثر نہیں پڑے گا۔واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا بھارت کے ساتھ تنازع کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور سفارت کار کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔۔ میری ہارف کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بہت وسیع ہیں جو اس قسم کے واقعات سے متاثر نہیں ہوسکتے۔ امریکا میں ایک بھارتی سفارتی اہلکار کو گھریلو ملازم کے لیے غلط بیانی سے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد امریکا اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے نئی دلی میں امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے واقعے پراحتجاج کیا تھا۔جبکہ نئی دلی میں امریکی سفارت خانے کے باہر سے سیکیورٹی بیریئر ہٹا لئے گئے تھے ۔

مزید خبریں :