18 دسمبر ، 2013
مانٹریال…کینیڈا میں ایک طاقتور خاتون نے17ہزار پو نڈ وزنی ٹرک کو 100فٹ تک کے فاصلے تک کھینچتے ہو ئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ Lia Grimanis نامی ان خاتون نے یہ ثابت کر نے کیلئے کہ بحیثیت خاتون وہ کسی سے کم نہیں کسی بھی سہارے کے بغیر ٹرک کے ساتھ رسی باندھ کر اسے اپنے ہاتھو ں سے 100فٹ تک کے فاصلے تک کھینچتے ہو ئے عالمی کارنامہ اپنے نام کرلیا ۔