18 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ نادرا کا کنٹرول لینے سے متعلق وزارت داخلہ کا خط مل گیا۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل الیکشن کمیشن شیرافگن کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا جارہا ہے، بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے4 لاکھ 33 ہزار پیڈ استعمال ہوں گے،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں معیاری سیاہی استعمال کی جائے گی۔شیرافگن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں نئے قواعد بنانے کے بعد 3 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔