18 دسمبر ، 2013
راولپنڈی…لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمودحیات کو ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں۔اب انہیں ڈائریکٹرجنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن مقررکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالدقدوائی کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے۔