19 دسمبر ، 2013
کراچی…حکومت سندھ نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سیکیورٹی کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق محکمہٴ داخلہ سندھ نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔