صحت و سائنس
19 دسمبر ، 2013

لاہور میں پولیو وائرس، عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور میں پولیو وائرس، عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور…عالمی ادارہ صحت نے لاہور میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے پولیوکے حوالے سے نمونے لیے گئے، ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن کے تمام نمونوں کا نتیجہ پازیٹیو آ گیا ۔لاہور میں ہر سال پولیو مہم بڑے زور وشور سے چلائی جاتی ہے، اس کے باوجودصورتحال میں بہتری کے بجائے اس سال بھی لاہور پولیو وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار پایا ہے ۔اس بات کا انکشاف عالمی ادارہ صحت کی پولیو ماحولیاتی رپورٹ میں سامنے آیا ہے ۔اس سال بھی لاہور کے 50 سے زائد علاقوں سے ماحولیاتی نمونے لیے گئے ،جن میں نومبر میں ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے لیے گئے نمونوں کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت کو لاہور میں پولیو کی مہم بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور وارننگ دی کہ اگرپولیو مہم میں بہتری نہ آئی تو آنے والیدنوں میں پولیو کیسز بڑھ جائیں گے ۔ پاکستان میں اب تک پولیو کے 75 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 6 کیسز لاہور کے ہیں۔

مزید خبریں :