صحت و سائنس
19 دسمبر ، 2013

سندھ میں مکان یا دکان کے باہر پانی جمع ہونے پرسزا کا قانون نافذ

سندھ میں مکان یا دکان کے باہر پانی جمع ہونے پرسزا کا قانون نافذ

کراچی…کیا آپ کے گھر یا دکان کے باہر گندگی کا ڈھیر یا پا نی تو جمع نہیں ہے؟ اگر ایسا ہے تو فوراً صفائی کروالیں، ورنہ انسداد ڈینگی قانون کے تحت تین مہینے قیدکی سزا یاجرما نہ ہوسکتا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے پری وینشن اینڈ کنڑول آف ڈینگی ریگولیشن2013 متعارف کر ایا ہے جس کے تحت گھروں اور دکانوں کے باہر کچرے کا ڈھیر یا پانی دیکھا گیا تو مالک اور کرائے دار دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی،جس کی سزا3ماہ قید یا6 ہزار روپے جرمانہ ہوسکتاہے۔ انسداد ڈینگی ریگولیشن کے تحت گھروں میں موجود پانی کے ٹینکوں کی ہفتے میں ایک بارصفائی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :