20 دسمبر ، 2013
کراچی…صدر میں پنوراما سینٹر میں آگ لگ گئی، 8 فائر ٹینڈر اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ صدر کے پنوراما سینٹر کے پانچویں منزل آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آتشزدگی کے باعث فاطمہ جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔