21 دسمبر ، 2013
سانتیاگو…چلی کے چڑیا گھرمیں جانوروں نے کرسمس سے پہلے ہی کرسمس منالی۔ چڑیا گھر کے جانوروں کو سانتاکلازکی جانب سے تحائف بھیجے گئے۔ چلی کے چڑیا گھرکی انتظامیہ نے جانوروں کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کیلئے کرسمس کی خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ جیگوار، ریچھ اور بندر سب ہی جانوروں نے مختلف جگہوں پرچھپائے گئے تحائف ڈھونڈ نکالے اوران پر جھٹ پٹ ہاتھ صاف کر لیا۔کرسمس سے پہلے جانوروں کے کرسمس منانے کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور چڑیا گھرانتظامیہ کی جانب سے اس تقریب کو سراہا۔