کھیل
22 دسمبر ، 2013

چیئرمین رہا تو آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائیگی، نجم سیٹھی

چیئرمین رہا تو آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائیگی، نجم سیٹھی

دبئی…قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر میں چیئرمین رہا تو آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ نجم سیٹھی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اختیارات ملے توعملی طورپرانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے تیارہوجائیں گے۔قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ذہنی طورپرتیارہیں،عملی طورپرنہیں۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ اگر میں عہدے پر رہاتو آئندہ سال پاکستان میں اانٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

مزید خبریں :