دنیا
28 مارچ ، 2012

بھارتی آرمی چیف کا رشوت کی پیشکش کے ثبوت سی بی آئی کو دینے کا فیصلہ

بھارتی آرمی چیف کا رشوت کی پیشکش کے ثبوت سی بی آئی کو دینے کا فیصلہ

کراچی … بھارتی آرمی چیف نے غیر معیاری فوجی سامان کی خریداری کے عوض رشوت سے متعلق ثبوت سی بی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ انہیں 14 کروڑ روپے رشوت کی پیشکش ہوئی تھی جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سی بی آئی حکام سے 30 مارچ کو ملاقات کرکے باضابطہ شکایت کریں گے۔

مزید خبریں :