24 دسمبر ، 2013
کراچی … بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رقم ملنے کی خبروں نے روپے کو مزید مستحکم کردیا۔ڈالر 105 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 105 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔اس کے علا وہ انٹر بینک میں بھی ڈالر 65پیسے کم ہوکرتین ماہ کی کم ترین سطح 105روپے 50پیسے پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈز کی فراہمی کی خبروں کے باعث روپے کی قدر میں روزو بروز اضافہ دیکھا جارہا۔رواں ماہ ڈالر تقریباً تین روپے سستا ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 180 ارب روپے کے لگ بھگ کمی آئی ہے۔