کاروبار
24 دسمبر ، 2013

پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ

کراچی …جولائی سے نومبر کے دوران پاکستان سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ملک کو تقریباً 21 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔ فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے پھل اور 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سبزیاں ملک سے برآمد کی گئیں۔ یہ برآمدات گزشتہ مالی سال سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔پانچ مہینوں کے دوران ملک سے میں آم، سیب، کینو، شریفہ اور چیکو برآمد کیا گیا جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں بڑا حصہ آلو اور پیاز کا رہا۔پاکستان سے پھل اور سبزیاں بھارت، مشرق وسطی، مشرق بعید، یورپ اور کچھ افریقی ممالک کو بھجوائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :