کاروبار
28 مارچ ، 2012

پیٹرول 8روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرول 8روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد … یکم اپریل سے پیٹرول 8 روپے جبکہ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں 117ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 124ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور جمعرات کو سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 9 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جون تک ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اوگرا حکام کے مطابق اس بات کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ اوگرا کا کام ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنا ہے۔

مزید خبریں :