پاکستان
28 مارچ ، 2012

نیٹو سپلائی بحالی کے مخالف ایوان میں یہ بات کریں، فردوس عاشق اعوان

نیٹو سپلائی بحالی کے مخالف ایوان میں یہ بات کریں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نفرت کے بیج بو رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو کہتا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال نہ ہو وہ ایوان میں یہ بات کرے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ کے نویں جماعت کے پیپر میں دانستہ طور پر وزیر اعظم اور صدر زرداری کے حوالے سے سوالات شامل کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاگل پن مشکلات پیدا کرسکتا ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ چیف ایگزیکٹو تخریب کار بن جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں بحث کی جارہی ہے جسے اپنا موٴقف دینا ہے ایوان میں دے۔

مزید خبریں :