کھیل
26 دسمبر ، 2013

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان

 سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصباح الحق کپتان ہوں گے۔پاکستان اورسری لنکاکے درمیان پہلا ٹیسٹ 31دسمبر سے ابوظبی میں کھیلا جائے ہوگا۔پاکستانی اسکواڈ میں جو کھلاڑی شامل ہیں ان میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ محمدحفیظ،خرم منظور،احمدشہزاد،شان مسعود، اظہرعلی،عدنان اکمل ، راحت علی،سعیداجمل ، محمدطلحہٰ ، عمرگل ، عبدالرحمان ، اسدشفیق ، جنیدخان اور یونس خان

مزید خبریں :