پاکستان
29 دسمبر ، 2013

ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا

 ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا

ٹھٹھہ… پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بیان میں کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں 5 دوستوں نے رضامندی سے موت کوگلے لگایا ۔نوری جام تماچی کے مزارپر4 دوستوں کوقتل کرکے محمدعلی نے خودکشی کی۔پستول محمدعلی کی لاش کے نیچے سے ملا، کوئی خول برآمد نہیں ہوا۔پولیس نے ڈاکٹروں کے حوالے سے کہا کہپستول میں 5 گولیاں تھیں، تمام کے سروں پرایک ایک گولی آرپارہوئی۔مقتولین کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ محمد علی کی 24 دسمبر کو کراچی میں شادی ہوئی تھی، مقتول عدنان خان نجی بینک میں افسر تھا۔دوسال سے پانچوں دوست اکٹھے مزاروں پر زیارتوں کیلیے جاتے تھے۔پانچوں جمعہ کی سہ پہر4بجے ایک ہزارروپے دیکرکشتی میں مزار پرگئے۔ ملاح گل محمد کے بیان کے مطابق مزارپراترکر پانچوں افراد نے کشتی واپس لے جانے کا کہا تو حیرت ہوئی،انہوں نے ملاح سے کہا کہ فون کریں تولینے کیلیے آنا، اس سے پہلے نہیں آنا۔شام تک واپس نہ آئے تو لینے کیلیے ملاح خود پہنچ گیا،تو مزار پر لاشیں پڑی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو صرف 3کشتیاں مزار پر جانے کے لیے بک ہوئیں۔عینی شاہد فیملی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں افرادمزارپرمسلسل دعا پڑھ رہے تھے۔ادھرحراست میں لیے گئے تینوں ملاحوں کو رہا کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 3ملاحوں سے ابتدائی تفتیش کرلی، مزید تحقیقات کیلیے دوبارہ بلاسکتے ہیں ۔ واقعے کا مقدمہ اب تک درج نہیں ہوسکا۔ مقتولین کی گاڑی، موبائل فونز،شناختی کارڈزاوردیگرسامان بھی پولیس کی تحویل میں ہے ۔ واقعے کے بعد ملاحوں نے سیاحوں کو کینجھرجھیل لے جانے سے انکارکردیا۔ملاحوں کا کہنا ہے کہ واقعے کے سوگ میں آج کشتیاں نہیں چلائیں گے۔

مزید خبریں :