29 مارچ ، 2012
کراچی… ٹنڈو الہ یار میں پارٹی دفتر پر حملے کیخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے سندھ بھر میں دو روزہ احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لیاقت یونیورسٹی جامشورو اور زرعی یونیورسٹی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں شٹر ڈاوٴن ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں کاروباری مراکز بند ہیں، شہر میں پولیس کاگشت جاری ہے، جیکب آباد میں سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، مارکیٹیں اور بازار بند ہیں ،بدین کی تحصیلوں گولاڑچی اور تلہار میں بھی شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔ احتجاج کے اعلان کے بعد لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز میں بی ایس سی نرسنگ کے آج اور کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں بھی آج کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔