پاکستان
29 دسمبر ، 2013

حکمران خارجی اور داخلی دونوں محاذوں پر ناکام ہو گئے،لیاقت بلوچ

 حکمران خارجی اور داخلی دونوں محاذوں پر ناکام ہو گئے،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عوام مہنگائی اوربیروزگاری کا حل چاہتے ہیں،بدقسمتی سے حکمران خارجی اور داخلی دونوں محاذوں پر ناکام ہو کر رہ گئے ہیں،جماعت اسلامی نے کشمیرکی جنگ بندی لائن پر بھارت کی طرف سے دیوارِ برہمن کی تعمیر کے خلاف منصورہ لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا،لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت کی معاشی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے،کرپشن عام ہے،کشکول اْٹھانے اورامریکی ڈکٹیشن لینے کے باوجود معیشت ٹھیک نہیں ہورہی،انہوں نے کہا کہ امریکابھارت کی پشت پناہی کر رہا ہے،حکمران عوام کے مسائل حل کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید خبریں :