پاکستان
29 دسمبر ، 2013

انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم،عوام کرپٹ نظام کیخلاف باہر نکلیں،طاہر القادری

 انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم،عوام کرپٹ نظام کیخلاف باہر نکلیں،طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ نہ انتہا پسندی چاہتے ہیں نہ ملا ازم،لوگ گھروں میں بیٹھ کر کڑھنے اورجلنے کی بجائے کرپٹ نظام کے خلاف باہر نکلیں ،24گھنٹوں میں انقلاب آجائے گا۔لاہور میں مہنگائی ، بیروزگاری اور کرپشن کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی کیطرف گامزن ہونے کا وقت آگیا ہے،حکمران عوام کو حقوق دیں ورنہ عوام ان سے اقتدار واپس لے لیں گے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہناتھاکہ عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کئے جارہے ہیں، نفع بخش ادارے کرپشن کی وجہ سے خسارے میں ہیں ، حکمران ا پنے پارٹنرز کو نواز رہے ہیں عوام انہی لوگوں سے خیر کی توقع رکھتے ہیں جو ان پر تباہی لائے ہیں۔ انکا کہناتھا کہ پرامن انقلاب کے صرف ایک سال بعد دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔

مزید خبریں :