29 دسمبر ، 2013
ہنگو…ہنگو میں ڈبل کیبن گاڑی میں دھماکے سے گاڑی میں سوار شخص جاں ہوگیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق کرم ایجنسی سے دوآبہ آنے والی ڈبل کیبن گاڑی میں دھماکا ہوا،جس سے گاڑی میں ہی سوار شخص ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے اور حملہ آور سرکاری عمارت کا نشانہ بنانے کے ارادے سے دوا بہ آیا تھا ،مگر راستے میں ہی بارودی مواد پھٹ گیا،دھماکے کی جگہ سے ایف سی کی چیک پوسٹ قریب ہی واقع ہے ۔