پاکستان
29 مارچ ، 2012

مستونگ میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،2افراد جاں بحق

مستونگ میں این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،2افراد جاں بحق

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، دو اہلکار جا ں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق این جی او فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تین اہلکار گاڑی میں مستونگ شہر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار حبیب اور زائد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اہک اہلکار شدید زخمی ہوا ،زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :