29 دسمبر ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ میں لہو جما دینے والی سردی کا راجہے جبکہ شہر کی فوڈ اسٹریٹ میں مچھلی اور دیگر کھانوں کے شوقین لوگوں کا رش تو بڑھ گیا مگر سوئی گیس کے پریشر نے کھانے پکانے والوں اور تندوی روٹی والوں کو پریشان کردیا ہے۔کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری گرجانے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب سردی ہواپنے عروج پر شہری گرما گرم کھانے کھائے بغیر کہاں رہ سکتے ہیں ، پرنس روڈ ،طوغی روڈ سمنگلی روڈ کی فوڈ اسٹریٹ پر مچھلی ،سجی ،کڑاہی کی دوکانوں پر بہت سارے لوگ نہ صرف مچھلی اور دیگر کھانے خرید رہے ہیں تو کئی شوقین افراد فوڈاسٹریٹ کی ہوٹلوں میں بیٹھ کر ان کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ،زیادہ رش مچھلی فروخت کرنے والوں کی دوکانوں پر نظر آرہا ہے مگر وہ دوکاندار سوئی گیس کے پریشر میں کمی سے بہت نالاں ہیں۔