پاکستان
29 دسمبر ، 2013

دھرنوں کے بجائے متاثرین دہشت گردی کے لئے آواز اٹھائی جائے ،شازیہ مری

 دھرنوں کے بجائے متاثرین دہشت گردی کے لئے آواز اٹھائی جائے ،شازیہ مری

کراچی …پیپلز پارٹی کی رہنماشازیہ مری نے ک کہا ہے کہ عمران خان نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے سے بہتر ہے کہ دہشت گردی کا شکار بننے والے افراد کے لئے آواز اٹھائیں اور خیبر پختونخواہ حکومت عوام کے مسائل حل کرے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شازیہ مری کا کہنا تھاکہ عدالتی حکم پر پہلے ہی بلاول ہاوٴس کی سڑک کھول دی گئی ہے اوربی شہید کے گھر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج غیر اخلاقی حرکت تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کو سیکیورٹی دی اوربنی گالہ کی سڑک بلاک کررکھی ہے مگر ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہے۔ بلاول ہاوٴس کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں 27 دسمبر کے بعد بلاول بھٹو کی تقریر کی بعد بلاول ہاوٴس پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نیٹو سپلائی روکنے اور دھرنے سے بہتر ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے افراد کے لیے آواز اٹھائیں اور انکے مسائل کو حل کریں۔

مزید خبریں :