30 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…فوج کی حمایت کا دعویٰ ، اور دودھ پی جانے وال بلا، ان دو باتوں پر ملک میں بحث چھڑی ہوئی ہے، غداری مقدمے میں پھنسے مشرف کا کہنا ہے ان کے خلاف کارروائی پر فوج اپ سیٹ ہے ، سابق صدر زرداری کہتے ہیں پہلی بار دودھ پینے والا بلا پکڑا گیا اب اسے چھوڑنا نہیں ہے۔پرویز مشرف کی دھمکی کہیے یا بڑھکی، فرماتے ہیں کہ غداری کے مقدمے پر آرمی سے جو معلومات ملیں اس پر انہیں یہ یقین ہوگیا،کہ پوری فوج ان کے ساتھ ہے، غیر ملکی ادارے کو انٹریو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر غداری کے الزامات اور مقدمے کو لے کر فوج کافی اپ سیٹ بھی ہے، بے نظیر بھٹو کی برسی پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ منتخب حکومتوں کو چوہا سمجھ کر شکار کرنے والوں میں سے ایک بلا پھنس چکا ہے، موجودہ حکومت کو اسے چھوڑنا نہیں چاہیے۔سابق صدر زرداری کے اس بیان نے بھی انہیں سیخ پا کردیا، جس پر تبصرے میں انہوں نے سوال کیا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کس بلے نے آکر دودھ پیا؟زرداری بلے سے متعلق فوج کو پیغام رہے ہیں یا نوازشریف کو؟یہ تو انہی کو پتا ہوگا کہ بلا ایک ہے یا پوری فوج ہے۔اس کے جواب میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اپنے کیے کے خود ذمے دار ہیں۔ وہ اپنے کالے کرتوتوں میں اداروں کو نہ گھسیٹیں۔ انھیں حساب دیناہوگا۔