پاکستان
30 دسمبر ، 2013

مقدمے کا معاملہ آرمی چیف پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کہا ں تک جاسکتے ہیں،مشرف

مقدمے کا معاملہ آرمی چیف پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کہا ں تک جاسکتے ہیں،مشرف

اسلام آباد…سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خلاف غداری کے مقدمے میں آرمی چیف پرچھوڑتاہوں کہ وہ کہاں تک جاسکتے ہیں ۔ظاہرہے میرے خلاف مقدمے پرفوج کو تشویش اورناراضی ہے، سابق صدرپرویزمشرف کابرطانوی خبرایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ فوج میری آخری امیدنہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ فوج کے اندررائے ضرورلی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فوجی سربراہ کرتاہے،میں آرمی چیف پرچھوڑتاہوں کہ وہ کیاکرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کہ فوج میری آخری امیدنہیں ہے،صرف فوج نہیں عام آدمی بھی میرے دورکویادکرتاہے،میرے دورمیں غربت میں کمی ہوئی تھی،موٹرسائیکل والاگاڑی خریدنے کے قابل ہوا، مقدمے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں جان نہیں،بھرپورسامناکریں گے، یہ مقدمہ سیاسی طورپربنایاجارہاہے،قانونی لوازمات کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،میں ملوث نہیں،مجھے پھنسایاجارہاہے،عدلیہ اورسپریم کورٹ سے امیدہے وہ مجھے انصاف دیگی۔

مزید خبریں :