29 مارچ ، 2012
کابل… افغانستان کے شہر جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ کے قریب دھماکا سنا گیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں بھارتی سفارتخانے کو نشانہ نہیں بنایا گیا،تمام بھارتی باشندے محفوظ ہیں اور کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دھماکا سفارتخانے سے کم از کم ایک کلومیٹر کے فاصلے پر مارکیٹ میں ہوا ، مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔