پاکستان
30 دسمبر ، 2013

لیاری کے مکینوں کا گرفتاریوں کیخلاف بلاول ہاوٴس کے باہر احتجاج

لیاری کے مکینوں کا گرفتاریوں کیخلاف بلاول ہاوٴس کے باہر احتجاج

کراچی…لیاری کراچی کے مکینوں نے آپریشن کے دوران رینجرز کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف بلاول ہاوٴس کے باہر احتجاج کیا ہے۔ اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے مبینہ طور پر مشتبہ افراد کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری پر خواتین نے بلاول ہاوٴس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ دنوں رینجرز اہلکاروں نے لیاری سے متعدد افراد کو حراست لے لیا تھا۔ ان افراد کی گرفتاری کے خلاف ان کے اہل خانہ اور لیاری کی خواتین نے بلاول ہاوٴس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بچے اور مرد بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کی جانب سے معصوم افراد کو بنا ثبوت کے گرفتار کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہوں کو جلد رہا کیا جائے۔ مظاہرین کا موٴقف ہے کہ رینجرز کی جانب سے چادر اور چہار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :