پاکستان
30 دسمبر ، 2013

کراچی:زیادتی اور چافراد کے قتل کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مذمت

کراچی:زیادتی اور چافراد کے قتل کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مذمت

کراچی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورایک خاتون، شوہر اور دوکمسن بیٹوں سمیت چار افراد کے وحشیانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قتل اور زیادتی کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ ایک خاتون اوران کی بیٹی کی اجتماعی عصمت دری اورخاتون سمیت چار افراد کے سفاکانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے اوراس واقعے میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔

مزید خبریں :