30 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسیکو 1122کے مطابق ٹاون شپ کے ایک گھر میں گیس کی بندش کے باعث اہل خانہ سلنڈر کے ذریعے کھانا تیار کر رہے تھے۔ سلنڈر سے گیس لیک ہونے لگی جس سے اچانک آگ لگ گئی۔ گھر کا سربراہ سرفراز، اس کی بیوی اور بیٹا جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد 25 سے 40 فیصد تک جھلس گئے جنہیں میو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔