پاکستان
30 دسمبر ، 2013

بلوچستان: فائبر آپٹکل کیبل کٹنے سے کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ …بلوچستان کے علاقوں ڈھاڈر اورمیوند کے قریب ٹیلی فون کی فائبر آپٹکل کی کیبلیں کٹ گئیں ،کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر ہوئی۔ پی ٹی سی ایل ذرائع ضلع بولان کے ڈھاڈر اور بارکھان کے علاقے میوند کے قریب فائبر آپٹکل کی کیبلیں تعمیراتی کاموں کی بنا پر کٹ گئیں ،جس کی وجہ سے کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور متاثر ہوئی۔پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق کٹی ہوئی کیبلوں کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :